نئی دہلی، 31 دسمبر ( یواین آئی) ملک میں کورونا وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے شفایابی کی شرح 96 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے ،وہیں ایکٹو کیسز کی شرح مسلسل کم ہوکر 2.5 فیصد پرآ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21،822 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 66 ہزار سے تجاوزکر گئی ۔ وہیں 26،139 مریضوں کےصحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 98.60 لاکھ ہوگئی ہے اورشفایابی کی شرح بڑھ کر 96.04 فیصد ہوگئی ہے ۔
ایکٹو کیسز 4616 کم ہو کر 2.57 لاکھ ہو گئے ہیں اور ان کی شرح 2.51 فیصد پر آ گئی ہے ۔ اسی دوران 299 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 1،48،738 ہوگئی ہے اور شرح اموات اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز533 بڑھ کر 65،572 ہوگئے۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 3042 اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6.87 لاکھ ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسزمیں کیرالہ پہلے نمبر پر ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسزمیں 1466 کمی آئی ہے اور ان کی تعداد 54،206 پر آ گئی ہے ۔ وہیں 18.24 لاکھ افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ مزید 90 مریضوں کی موت ہوجانے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 49،463 ہوگئی ہے۔