نئی دہلی، 17 اپریل ( یواین آئی ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 1007 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 13 ہزار 387 تک پہنچ گئی اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 23 افراد ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 437 ہو گئی ۔








