نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور 1324 نئے معاملے سامنے آنے کے بعدمتاثرین کی تعداد بڑھ کر 16116 ہو گئی اور 31 امزید لوگوں کی موت کے بعد اب تک اس وائرس کے انفیکشن سے 519 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی شام جاری شدہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کا وبا ملک کے 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
ملک میں انفیکشن کے اب تک کل 16116 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 31 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 519 ہو گئی ہے۔
درین اثناء کورونا سے متاثرہ لوگوں کی صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 287 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 2302 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 328 کا اضافہ درج کیا گیا ہے
اور کل اعداد و شمار 3651 ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 10 لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 211 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 365 لوگ اس انفیکشن سے صحت مند بھی ہوئے ہیں۔