دیوبند : دیوبند کے محلہ قلع کے رہنے والے 65سالہ شخص کی سہارنپور میں واقع پی جی آئی میں کورونا کے علاج کے دوران موت ہو گئی ۔دیوبند میں کورونا سے پہلی موت ہونے پر محلہ قلع کو ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا ،
متوفی اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر میں ہی رہتے تھے لیکن انکی اہلیہ کی کورونا منفی رپورٹ آئی تھی ،متوفی کی آخری رسومات سہارنپور میں واقع شمشان گھاٹ پر ادا کر دی گئیں۔محلہ قلع کے باشندہ کورونا مثبت مریض کو شوگر کی بیماری کے سبب پانچ روز قبل ایک پرائیویٹ ڈاکٹر کو دکھایاگیا تھا ،ڈاکٹر نے ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے علاج کے لئے سہارنپور ریفر کر دیا تھا جہاں کورونا کی تصدیق ہونے پر ان کا علاج پی جی آئی میں جاری تھا ۔