نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 28 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 521129 ہو گئی جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسز کی تعداد 397 کم ہو کر 14307 ہو گئی ہے
اس دوران 1225 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 43024440 ہوگئی وہیں 1594 مریضوں کی صحت یابی کے بعد انفیکشن سے نجات حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 42489004ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے 28 افراد کی موت کے بعد اموات کی کل تعداد 521129 ہو گئی ۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.76 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.03 فیصد ہے۔
کیرالہ میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں، ایکٹو کیسز میں 145 کی کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 4242 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 562 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6460147 اور اموات کی 67865 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں فعال معاملات 71 بڑھ کر 1627 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 105 مریضوں کی صحت یابی کےبعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3903756 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں ایک اور مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40053 ہو گئی ہے۔
آسام میں اس عرصے کے دوران، فعال کیسوں کی تعداد کم ہو کر 1354 ہو گئی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 716203 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 6639 پر مستحکم ہے۔