میکسیکو سٹی، 8 جون (اسپوتنک) میکسیکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے188 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 13699 ہوگئی ۔ میکسیکو کی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ ملک میں اس دوران انفیکشن کے 3484 نئے کیسز درج کئے گئے اور متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 117103 ہوگئی ہے۔ یہاں
ہفتہ کو کوڈ ۔19 کے 3593 نئے کیسز درج کئے گئےتھے اور 341 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ وزارت صحت کے وبائی امراض کے مرکز کے ڈائریکٹر جوس لوئس نے ٹویٹ کیا ’’ کورونا سے اب تک13699 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے‘‘ ۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے 19629 ایکٹو کیسز ہیں اور 1175مشتبہ اموات کی جانچ کی جارہی ہے۔