دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.94 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 40.74 لاکھ سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ .
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 94 لاکھ 74 ہزار 860 ہوگئی ہے جبکہ 40 لاکھ 74 ہزار 680 افراد اس وبا کی وجہ سے اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔
دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیز ہو گئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.40 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.08 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38079 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار 908 ہوگئی ہے۔ اس دوران 43 ہزار 916 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ دو لاکھ 27 ہزار 792 ہوگئی ہے۔ سرگرم کیسز 6397 کم ہوکر چار لاکھ 24 ہزار 25 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 560 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ 13 ہزار 91 ہوگئی ہے۔