نئی دہلی، 08 ستمبر (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور منگل کو دیر رات تک 42,353 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 43.19 لاکھ سے زیادہ ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 37,472 لوگ صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 33.58 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹوں کے مطابق ملک میں انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 43,19,937 ہوگئی ہے۔ اس دوران 418 اور لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 73,234 ہوگئی ہے۔
اسی مدت میں صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 33,58,892 ہوگئی ہے۔ یعنی مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 77.75 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح محض 1.69فیصد ہے۔
فکر کی بات یہ ہے کہ اس دوران سرگرم معاملوں میں 3,518 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اب تک 8,87,215 پہنچ گئی ہے۔ متاثروں کی تعداد 43 لاکھ سے زیادہ ہونے کے بعد اس وبا سے متاثر ممالک کی فہرست میں ہندوستان امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ امریکہ میں متاثروں کا اعدادوشمار ابھی 63 لاکھ سے زیادہ ہوچکا ہے جبکہ تیسرے مقام پر برازیل میٰں یہ تعداد 41.48 ہے۔