رمضان میں افطار کے دوران دسترخوان پر پکوڑے نہ ہوں، یہ شاید ممکن نہیں اور ایسے کئی افراد ہیں جو گھر کے بجائے بازار کے پکوڑے زیادہ شوق سے کھاتے ہیں۔
تاہم دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یقیناً افطار کے لیے بازار سے پکوڑے لانا خاصہ مشکل ہوگا۔
یہی نہیں بلکہ کئی افراد ایسے بھی ہوں گے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس دوران بازار کے بنے کھانے سے گریز کررہے ہوں گے۔
ایسے میں یہاں کچھ نئے انداز کے پکوڑے بنانے کے آئیڈیاز شیئر کیے جارہے ہیں، جس سے آپ وہی آلو پیاز والے پکوڑوں سے ہٹ کر بھی کچھ نیا بنا سکتے ہیں۔

اور لاک ڈاؤن کے دوران ان آئیڈیاز پر عمل کرکے بنائے گئے یہ پکوڑے یقیناً بازار سے زیادہ مزیدار ہوں گے۔
انڈے کے پکوڑے
انڈے کو ابالیں اور اسے اپنے پکوڑے بنانے کے مصالحے میں شامل کرکے فرائی کرلیں، کیا پتہ آپ کے گھر والوں کو یہ نئے انداز کے پکوڑے پسند آجائیں۔









