نئی دہلی، 30مئی (یو این آئی) کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں گزشتہ دو مہینوں سے زیادہ وقت سے جاری لاک ڈاون کو اب صرف کنٹینمنٹ زون تک محدود کرکے اس کی مدت میں تیس جون تک توسیع کردی گئی ہے۔
کنٹیمنٹ زون سے باہر کے علاقوں میں مختلف سرگرمیوں پر چوتھے مرحلہ میں نافذ پابندیوں کو مرحلہ وار طریقہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت قائم قومی ایکزیکیوٹیو کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے آج اس بارے میں ایک احکامات جاری کئے۔