نئی دہلی،27اپریل(یو این آئی)وزیر اعظم نریندرمودی نے آج زور دے کر کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مکمل پابندی کا اقدام موثر رہا ہے لیکن ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے ریاستوں کو ’دو گز دوری‘کے منترکو برقرار رکھتے ہوئے اس سے باہر نکلنے کے لئے مرحلہ وار منصوبے پر کام کا آغاز کرنا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کا خطرہ طویل عرصے تک قائم رہ سکتا ہے۔اس لئے اب سب کو کورونا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو پٹری پر لانے کےتعلق سے منصوبہ بنا کر اس پر عمل کرنا ہوگا۔
کورونا وبا کے خلاف چلائی جارہی ملک گیر مہم کےتحت مسٹر مودی نے آج چوتھی مرتبہ ریاستوں اور مرکز کےزیر انتطام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ کی۔