نئی دہلی،4مارچ(یواین آئی)ملک میں مہلک بیماری کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کی وجہ سےوزیراعظم نریندر مودی نے اس سال کسی بھی ہولی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
مودی نے بدھ کو ٹویٹ کرکے کہا،’’دنیا بھر کے ماہرین نے کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کےلئے اجتماعی پروگراموں کو کم کرنے کی صلاح دی ہے۔اس وجہ سے میں نے اس سال کسی بھی ہولی ملن پروگرام میں شامل نہ ہونے کافیصلہ کیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے انفیکشن سے جڑے چھ معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہوئے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں آکر دنیا کے 70ملکوں میں اب تک 3173 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریباً 92533 لوگ اس وائرس میں مبتلا ہیں۔