لکھنؤ : کورونا سے جنگ میں ایرا میڈیکل کالج ریاستی حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ ایرا میڈیکل کالج ریاست کا پہلا پرائیویٹ میڈیکل کالج ہے جو کووڈ-19 سے متاثر مریضوں کا علاج کررہا ہے۔
ایرا میڈیکل کالج میں کل 14 کورونا وائریس پازیٹیو مریض بھرتی ہیں، سبھی کی حالت مستحکم ہے۔ ان کا علاج بیسٹ اور تربیت یافتہ صحت ملازمین کی ٹیم کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔
ٹیم میں ڈاکٹر انوراگ شکلا، ڈاکٹر شساوت جھا، ڈاکٹر سدیپ، ڈاکٹر نمن اورڈاکٹر عامر شامل ہیں۔ پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت سبھی ہیلتھ ملازمین کو کووڈ-19 کے علاج کے لئے تربیت دی گئی ہے۔
سبھی صحت ملازمین کو انفیکشن سے بچاؤ کے لئے سبھی ضروری سہولت فراہم کرائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایرا میڈیکل کالج نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے آئیسولیٹ کووڈ اسپتال بنایا ہے۔