نئی دہلی ، 24 جولائی ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ 34،602 افراد کوروناوائرس سے شفایاب ہوئے ہیں اور اب تک اس وبا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ کوعبورکرچکی ہے اور کورونا کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 63.45 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کا موثر علاج کی حکمت عملی کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے ، جس کی وجہ سے لوگ دن بدن کورونا شفایاب ہورہے ہیں۔ اس وقت ملک میں 8،17،209 افراد میں کورونا سے شفایابی کی شرح بہتر ہوگئی ہے۔ ملک میں اس فی الحال ملک میں کوروناوائرس کے 4،40،135 فعال کیسز ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 12،87،945 ہے۔
ملک بھر میں پھیلے 1،284 کورونا ٹسٹ لیب نے23 جولائی کو 3،52،801 نمونوں کی جانچ کی ، جس سے اب تک جانچے گئے نمونوں کی تعداد 1،54،28،170 ہوگئی۔ ٹسٹنگ کی رفتار کو تیز کرنے سے متاثرہ افراد کا علاج فوری طور پر شروع ہوجاتا ہے اور وہ شدید بیمار نہیں ہوتے ۔ وزارت کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے اس سمت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سے ، ملک میں کوروناسے اموات دوسرے ممالک کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔ ملک میں اب تک 30،601 کوروناوائرس سے متاثرہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔