ملکہ برطانیہ اُس وقت تک اپنے شوہر پرنس فلپ سے نہیں مل سکتیں جب تک وہ اسپتال سے باہر نہیں آجاتے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کوئین الزیبتھ کو لندن کے سینٹ بارٹ میں اپنے بیمار شوہر پرنس فلپ سے کورونا ایس او پیز کے تحت ملنے کی اجازت نہیں ہے تاہم ملکہ کو اپنے شوہر کی ناساز حالت کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جارہا ہے۔









