نئی دہلی، 11 اپریل ؛رجسٹرڈ نجی اسپتالوں اور لیباریٹریوں میں بھی کروناوائرس ’کووڈ۔19‘ کی مفت جانچ کرائے جانے سے متعلق سپریم کورٹ کے گزشتہ حکم میں ترمیم کے سلسلے میں سنیچر کو ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔
پیشے سے ڈاکٹر ڈاکٹرکوشل کانت مشرا نے اپنی عرضی میں عدالت عظمی کے گزشتہ 8 اپریل کے اپنے عبوری حکم میں ترمیم کرنے کی درخواست کی ہے جس کے تحت اس نے نجی لیباریٹریوں/اسپتالوں میں بھی کرونا انفیکشن کی جانچ مفت کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو فوری طور سے ہدایات جاری کرے۔
عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نجی لیباریٹریوں، اسپتال معاشی طور سے کمزور برادری (ای ڈبلیو ایس) کے جن لوگوں کی جانچ کرتے ہیں ان کی فیس حکومت ادا کرے اور باقی لوگوں کے لئے انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل (آئی سی ایم آر) کی جانب سے 17 مارچ کو جاری نوٹی فیکیشن کے تحت طے شدہ کم از کم جانچ فیس لینے کی اجازت نجی اسپتالوں/لیباریٹریوں کو دی جائے۔ یہ رقم 4500 روپے متعین کی گئی تھی۔