نئی دہلی، 14مئی (یو این آئی) مرکزی حکومت نے راجدھانی دہلی میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہوئی خطرناک صورتحال سے نپٹنے کیلے دہلی حکومت کو تمام وسائل مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ اپنے پانچ سینئر حکام کی خدمت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکز نے راجدھانی میں کورونا کے مریضوں کے لئے ریلوے کے پانچ سو کوچ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ صحت محکموں کی ایک مشترکہ ٹیم کو صحت کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ کورونا انفکیشن پر لگام لگانے کے لئے آئندہ وو دن میں کورونا کی ٹیسٹنگ کو بڑھا کر دو گنا کیا جائے گا اور 6 دن بعد ٹیسٹنگ کو بڑھا کر تین گنا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجدھانی میں کورونا کے بڑھتے خطرے سے پیدا شدہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے آج یہاں صحت اور خاندانی فلاح و بہبو د کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، لیفٹننٹ گورنر انل بیجل،م وزیراعلی اروند کیجریوال اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا۔