نئی دہلی، 14 دسمبر؛کورونا ٹیکہ کاری مہم میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 66.98 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ ٹیکہ کاری مہم 133.88 کروڑ کی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 66 لاکھ 98 ہزار 601 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک ملک میں 133 کروڑ 88 لاکھ 12 ہزار 577 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5784 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ 571 دنوں میں سب سے کم ہے۔ اس وقت ملک میں 88993 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ یہ 563 دنوں کی کم ترین سطح ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.26 فیصد ہے۔ یومیہ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.58 فیصد ہے۔
اسی مدت میں 7995 لوگوں کو کووڈ سے آزاد کیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 41 لاکھ 38 ہزار 763 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.37 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں نو لاکھ 50 ہزار 482 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 65 کروڑ 76 لاکھ 62 ہزار 933 کووڈ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔