واشنگٹن، 8 اکتوبر (اسپوتنک) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ تین نومبر کے بعد ملک میں کورونا وائرس کا ٹیکہ دستیاب ہوگا۔
مسٹر ٹرمپ نے بدھ کو پہلے سے ریکارڈ ویڈیو پیغام میں کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ انتکابات سے قبل ہمارے پاس ٹیکہ ہونا چاہیے، لیکن واضح ہے کہ سیاست ہورہی ہے اور یہ ٹھیک ہے، وہ اپنا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چناؤ کے ٹھیک بعد ہونے جارہا ہے۔