نئی دہلی،31 دسمبر(یواین آئی) مرکزی حکومت نے ملک کے چار ریاستوں میں کئے گئے کورونا ویکسن کے ڈرائی رن کی کامیابی کے بعد اب فو جنوری کو ملک کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈرائی رن کرنے کا فیصلہ کیا ہے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا ویکسن کے ڈرائی رن کی پوری تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔









