حیدرآباد4 جولائی(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)میں اس ماہ کی 7تاریخ سے کورونا کی روک تھام کے لئے تیار کئے گئے دیسی ٹیکہ کے انسانوں پر تجربہ کا آغاز ہوگا۔نمس کے ڈائرکٹر منوہر نے کہاکہ ایف 1اور ایف 2کے تحت یہ تجربے کئے جائیں گے۔









