بیجنگ،3جون(یواین آئی) کورونا وائرس کے مرکز چین میں کورونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کی جلد کا رنگ علاج کے دوران مکمل طورپر تبدیل ہوگیا۔
چین سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ڈاکٹر ہو ویفینگ کو جنوری 2020 میں کوروناکی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔
اہل خانہ ڈاکٹر کو اسی اسپتال لے کر آئے جہاں وہ ملازمت کرتے تھے، وہ پانچ ماہ تک زیر علاج رہے اور گزشتہ روز کورونا وائرس کی جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے۔