بیجنگ 29 فروری (اسپوتنک) چین میں 47 مزید اموات کے ساتھ کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد 2835 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 79251 ہوگئی ہے۔
چین کی ہیلتھ کمیٹی نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ ملک کے 31 صوبوں کے مختلف اسپتالوں میں انفیکشن کے 79251 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے اب بھی 37414 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔ متاثرین میں سے 7664 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسی دوران مختلف اسپتالوں میں داخل 39002 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
صحت کمیٹی کے مطابق ، اس مہلک وائرس کے انفیکشن کے 427 نئے معاملےدرج کیے گئے ہیں ، انفیکشن کی وجہ سے 47 مزید اموات کے ساتھ یہ تعداد 2835 ہوگئی ہے۔