فرانس کی فوج میں صحت سے متعلق خدمات کی مرکزی ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ 1500 فوجی اہل کار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں شارل ڈیگل طیارہ بردار بحری جہاز میں سوار 1000 سے زیادہ سیلرز شامل ہیں۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر مارلن جینیرو نے جمعرات کے روز جاری بیان میں بتایا کہ 21 اپریل تک فرانس کی فوج میں کرونا کے 1500 مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 15 افراد ریکوری رُومز میں موجود ہیں ،،، جن میں سے 3 کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فرانس میں اب تک کرونا کے سبب 21340 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔