شنگھائی: چین میں لوگ گھروں تک محدود ہیں اور زندگی گویا تھم سی گئی ہے لیکن ورزش کے شوقین ایک ایتھلیٹ نے اپنے ہی گھر کے اندر دوڑنے کا ایک ریکارڈ قائم کیا ہے جس کے تحت انہوں نے 6 گھنٹے 40 منٹ تک دوڑ کر لگ بھگ 66 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔

اس وقت چین میں کروڑوں لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ دکانیں بند ہیں، پارک سنسان ہیں اور جمنازیم بھی بند ہیں۔ اس طرح ورزش کے شوقین اپنے گھروں میں کسرت کو ترس گئے ہیں۔ دوسری جانب خود ماہرین نے کہا ہے کہ اگر وائرس سے بچنا ہے تو ورزش جاری رکھیں تاکہ جسم کا امنیاتی نظام سرگرم رہے۔









