نئی دہلی ، 16 ستمبر: ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.64 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ فعال کیسز کی شرح اب ایک فیصد پر آ گئی ہے۔
بدھ کو ملک میں 64 لاکھ 51 ہزار 423 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 76 کروڑ 57 لاکھ 17 ہزار 137 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30،570 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ،
جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 47 ہزار 325 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 38،303 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار 474 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 8164 سے گھٹ کر تین لاکھ 42 ہزار 923 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 431 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4،43،928 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح اب 1.03 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔