نئی دہلی،14 دسمبر(یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ملک بھر میں 336 مریضوں کی موت ہوئی ہے ، ان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں مہاراشٹر ، مغربی بنگال اور دہلی میں ہوئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مہاراشٹر میں 70 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ مغربی بنگال میں 47 اور دہلی میں 33 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 98.84 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ شفایاب پانے والے مریضوں کی تعداد 93.88 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ نئے کیسز کے مقابلے صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال کیسز کم ہوکر 3.52 لاکھ رہ گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 355 ہوگئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے: