نئی دہلی ، 5 اپریل ( یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19)سے 478 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ، ان میں سے بیشتر ہلاکتیں مہاراشٹر ، پنجاب اور چھتیس گڑھ میں ہوئی ہیں۔
مہاراشٹر میں جہاں 122 مریضوں کی موت ہوئی وہیں پنجاب میں 51 اور چھتیس گڑھ میں 36 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1،03،558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 067 اور 52،847 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1،16،82،136 ہوچکی ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 7،41،830 کیسز ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ، مزید 478 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،65،101 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 92.80 فیصد ، ایکٹیو کیسزکی شرح 5.89 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.31 فیصد ہوگئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد درج ذیل ہے :