نئی دہلی، 26 اپریل (یواین آئی) مہاراشٹر، گجرات، دہلی اورمدھیہ پردیش میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز بہت تیزی سے پھیل رہے یں، اورصرف ان چار ریاستوں میں اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 609 ہو گئی ہے جو ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی مجموعی اموات کا تقریبا 74 فیصد ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 26،496 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 824 ہو گئی ہے. وہیں اب تک 5،804 لوگوں کو صحت مند ہونے کے بعد الگ الگ اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔