نئی دہلی، 28 اپریل (یواین آئی) ملک کی دو بڑی ریاستوں مہاراشٹر اور گجرات میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے اب تک بالترتیب 369 اور 162 متاثرین کی موت ہو گئی ہے جو ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا تقریبا57 فیصد ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 12138 ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 29435 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 934 ہو گئی ہے۔
وہیں اب تک 6869 لوگوں کو صحت مند ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔وزارت کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد اس طرح ہے: