نئی دہلی ، 30 اکتوبر ( یواین آئی) ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19) کے فعال کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ دہلی میں سب سے زیادہ 1574 فعال کیسز رپورٹ ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کیسز قومی راجدھانی میں رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد تلنگانہ میں 477 ، ہریانہ میں 377 ، چھتیس گڑھ میں 164 ، ہماچل پردیش میں 122 ، منی پور میں 75 ، چنڈی گڑھ میں 36 ، گوا اور پڈوچیری میں 27 ، اور 35 پنجاب میں 27 ، میزورم میں 18 اور سکم میں پانچ کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک کی بقیہ ریاستوں اور وسطی علاقوں میں اسی عرصہ کے دوران اس وبا کے فعال کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 57،386 مریض شفایاب ہوئے ، جس سے اس وبا سے شفایاب ہونے کی شرح 91.15 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک 80.89 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جن میں سے 73۔73 لاکھ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران کورونا کے 563 مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1.21 لاکھ ہوگئی۔ صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے سے ایکٹیو کیسز 9،301 سے گھٹ کر اس کی مجموعی تعداد 5،94،386 رہ گئی ۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے: