نئی دہلی،13 ستمبر( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے درمیان اس کی روک تھام کے لئے مزید جانچ پر مستقل زور دیا جارہا ہے اور 12 ستمبر کو 10 لاکھ 72 ہزار نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
گذشتہ 10 دنوں میں سات ستمبر کوہی 10 لاکھ سے کم سات لاکھ 20 ہزار362 کورونا نمونوں کاٹسٹ کیا گیا ، جبکہ باقی دنوں میں یہ تعداد دس لاکھ سے بھی اوپر ہے۔
3 ستمبر کو اعداد و شمار میں ریکارڈ 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ یہ تعداد نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں ایک ہی دن میں ہونے والی جانچ کا ریکارڈ ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے 13 ستمبر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 12 ستمبر تک مجموعی کورونا نمونوں کی جانچ 5 کروڑ 62 لاکھ 60 ہزار 928 پر پہنچ چکی ہے ۔
12 ستمبر کو 10 لاکھ 71 ہزار 702 نمونوں کے ٹسٹ کئے گئے۔