نئی دہلی ، 22 ستمبر ( یواین آئی) عالمی وبا کووڈ -19 کی روک تھام کے لئے چلائی جانے والی مہم میں 21 ستمبر کو ملک میں مجموعی طور پر ساڑھے چھ کروڑ سے زائد کورونا ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔
ہندوستانی کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 21 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے نو لاکھ 33 ہزار 185 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔
21 ستمبر تک ملک میں کورونا کے نمونوں کی جانچ کی مجموعی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ 25 ہزار 779 تک پہنچ گئی۔
20 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 12 لاکھ 6 ہزار 806 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔
ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا۔
6 اپریل تک ٹسٹ کی تعداد 10ہزار تھی۔ اس کے بعد جیسے ہی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ، نمونوں کی جانچ میں بھی تیزی آئی۔ 7 جولائی کو نمونوں کی جانچ کی تعداد ایک کروڑ کو چھونے لگی اور اس کے بعد اس میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 17 ستمبر کو یہ چھ کروڑ تک پہنچ گئی۔
اس سے قبل ملک میں 3 ستمبر کو آنے والے اعداد و شمار میں ریکارڈ 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ یہ نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ جانچ کا ریکارڈ تھا۔