نئی دہلی ،4 ستمبر ( یواین آئی) ملک میں کوروناوائرس کے دن بہ دن بگڑتےحالات کے درمیان لگاتار دوسرے دن بھی جان لیواکووڈ19 کے 83 ہزار سے زیادہ نئے کیسز کی رپورٹ ہے جس کے بعد ملک میں کووڈ19 کے متاثرین کی مجموعی تعداد 39.36 لاکھ سے تجاوز کرگئی، تاہم اسی عرصہ کے دوران 66 ہزار سے زائد افراد کی شفایابی سے فعال کیسز 21.11 فیصد رہ گئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 83341 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 39،36،748 ہوگئی ہے۔ ایک دن پہلے ہی متاثرین کے 83،883 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جو دنیا بھر میں یومیہ کیسز میں ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران66،659 مریضوں کی صحت یابی سے کوروناوائرس سے شفایایب ہونے والوں کی تعداد 30،37،152 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز میں 15،586 مریضوں کے اضافے سے مجموعی تعداد 8،31،124 ہوگئی ۔
ملک کی صرف آٹھ ریاستوں اورمرکزکے زیر کنٹرول علاقوں اسی عرصہ کے دوران مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور اسی عرصہ کے دوران 1،096 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 68472ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 21.11 فیصد ، شفایابی کی شرح 77.15 فیصد اورا موات کی شرح 1.74 فیصد ہے۔