نئی دہلی،7 نومبر (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جس سے فعال کیسز لگاتار کم ہورہے ہیں ، جبکہ ہفتے کے روز وائرس کے یومیہ کیسز ایک بار پھر 50 ہزارسے زائد آئے ہیں۔
اس سے قبل جمعہ کو کورونا وائرس کے 47،638 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 50،357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس متاثرین کی مجموعی تعداد 84.62 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔
ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53،920 مریض شفایاب ہوئے اور 577 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ فعال کیسز کی تعداد 4،141 سے گھٹ کر مجموعی 5،16،632 رہ گئی ہے اوریہ شرح 6.11 فیصد ہے۔ وہیں کورونا سے شفایابی کی شرح 92.41 فیصد اوراموات کی شرح 1.48 فیصد ہے۔