نئی دہلی، یکم جنوری (یواین آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریبا 20 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، تاہم یہ راحت کی بات یہ ہے کہ اسی عرصے کے دوران اس موذی وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ تھی۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 20،036 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
اسی کے ساتھ ہی 23،181 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 98.83 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 96.08 فیصد ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3،402 سے گھٹ کر 2.54 لاکھ رہ گئی اوریہ شرح 2.47 فیصد ہے ۔ اسی عرصے میں 256 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1،48،994 ہوگئی اور اس کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔