نئی دہلی،3 مئی (یواین آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 2553 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اورمزید 72 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1375 ہو گئی ہے۔
ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناوائرس کے اب تک کل 42533 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر1074 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد11707 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤملک کی 32 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا ہے۔