نئی دہلی، 20 فروری (یواین آئی) کچھ دنوں سے ملک میں کورونا وائرس کے 13 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں ، جس سے اس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
دریں اثنا ، ملک میں اب تک ایک کروڑ سات لاکھ 15 ہزار 204 افراد کو ویکسین کے ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔
ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13،993 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 3585 سے بڑ ھ کر مجموعی تعداد 1.43 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو 793 اور جمعہ کے روز 2200 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10،307 مریض صحتمند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 78 ہزار 48 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 101 مزید مریض ف مو ت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 212 ہوگئی۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.27 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.30 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔