نئی دہلی ، 20 جون (یو این آئی) ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19) کی وبا کے ایکٹیوکیسز تیزی سے کم ہورہے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30،776 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے اور1576 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں دریں اثنا ہفتے کے روز 38 لاکھ 10 ہزار 554 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے۔
ملک میں اب تک 27 کروڑ 66 لاکھ 93 ہزار 572 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58،419 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2،98،81،965 ہوگئی۔
اسی عرصہ کے دوران 87 ہزار 619 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار نو ہوگئی ہے۔
ایکٹیو کیسز کی تعداد 30 ہزار 776 سے گھٹ کرمجموعی تعداد سات لاکھ 29 ہزار 243 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1576 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی تعداد بڑھ کرتین لاکھ 86 ہزار 713 ہوچکی ہے۔