نئی دہلی ، 26 ستمبر ( یوان آئی) ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، لیکن اس جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں کی تعدادبھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جس کی وجہ سے ایک دنکے بعد اس کے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کووڈ ۔19 کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار سے زیادہ کم ہوگئی جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد کم ہو کر تقریبا 9.61 لاکھ رہ گئی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز ملک میں صحت مند ہونے والوں سے 3437 زیادہ تھی۔ ملک میں جمعہ سے قبل لگاتار چھ دن تک صحت مند افراد کی تعداد اس وبا کا شکار ہونے والے نئے افراد کی تعداد سے زیادہ تھی ، جس کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 85،362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 93،420 مریض جان لیواوبا سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے ایکٹیو کیسز 9،147 کم ہوکر 9،60،969 رہ گئے ہیں۔ کورونا متاثرین کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر کے 59،03،933 اور صحت مند مریضوں کی تعداد 48،49،585 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران 1،089 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ، جس سے جان لیوا وبا سے اپنی زندگی گنوانے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 93،379 تک پہنچ گئی۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 16.28 فیصد ، اموات کی شرح 1.58 فیصد جبکہ شفایابی کی شرح 82.14 فیصد ہوگئی ہے۔