برازیلیا، 12 اکتوبر (ژنہوا) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے قہر سے 290 متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اتوار کو بڑھ کر 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین معلومات کے مطابق ملک میں اب تک 150،488 افراد کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،345 نئے کیسز سامنے آنے بعد متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 94 ہزار 982 ہو گئی ہے ۔
برازیل کورونا وائرس سے دوسرا سب سے زائد متاثر ملک ہے ، جب کہ پہلے نمبر پر امریکہ ہے ، جہاں دو لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں ۔ وہیں اس فہرست میں تیسرے نمبر پرہندوستان ہے ، جہاں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
ان تینوں ممالک میں تقریبا پانچ لاکھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ تاہم ملک میں گذشتہ چند دنوں میں کورونا کے نئے کیسز اور ہلاکتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ مبرازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کے قائم مقام گورنر کلاوڈو کاسترو بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جنہیں ملا کر ملک میں اب تک 16 گورنرکورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔