بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 30 مارچ ؛ دنیا کے بیشتر (اب تک 185) ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس (کووڈ- 19) رکنےکا نام نہیں لے رہا ہے اور اس جان لیوا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 33509 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 704000 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 107 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1024 ہو گئی ہے جبکہ تین اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 1024 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81ہزار 439 لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 3300 لوگ اس وائرس کی زد میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے۔ اس وائرس کے حوالہ تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے حوالہ سے سب سے زیادہ سنگین صورتحال اٹلی اور اسپین کے ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی ہے اور مرنے والوں کے اعداد و شمار 10ہزار779 تک پہنچ گئی ہے۔
اسپین میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6528 ہو گئی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 78ہزار797 ہو گئی ہے۔
ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2640 ہو چکی ہے جبکہ 38309 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
جنوبی کوریا میں اس وبا سے 152 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 9583 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ میں بھی یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 2191 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 32 ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
چین کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی، ایران، امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی اور ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اس وبا کے نصف سے زائد کیسز اب چین کے باہر کے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس وسیع پیمانہ پر پھیل چکا ہے اور یہاں کورونا وائرس سے مرنے والی کی تعداد چین سے تقریبادوگنی ہو چکی ہے۔دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی صورت حال انتہائی سنگین ہیں۔
کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل خطہ میں 3626، یوروپی خطہ میں 21493، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 139، مغربی ایشیا ئی خطہ میں 2668، امریکی کے قریب پڑنے والے علاقوں میں 1973 اور افریقی خطہ میں 51 فراد کی موت ہوئی ہے۔