نئی دہلی، 3 اکتوبر (یواین آئی) ملک کی پانچ ریاستوں میں جان لیواعالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے مجموعی طور پر 64،388 مریضوں کی موت ہوئی ہے ، جو ملک میں اس جان لیوا وبا سے ہونے والی اموات کا 63.85 فیصد ہے۔
ریاست مہاراشٹر میں اموات کی سب سے زیادہ تعداد 37،480 ہے،جبکہ تمل ناڈو میں 9653 ، اتر پردیش میں 5915 ، آندھرا پردیش میں 5900 اور دہلی میں 5438 ہے۔