ماسکو،6 ستمبر (اسپوتنک) برازیل میں کورونا وائرس کووڈ19 سے ایک دن میں 907 افراد کی ہلاکت کے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 125،521 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے ہفتہ کے روز بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں مں ملک میں کورونا سے 907 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 125،521 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایک ہفتے میں 5،500 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
وزارت کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4،092،832 جبکہ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 51،195 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔