نئی دہلی،12 اپریل (یواین آئی) تیزی سے پھیل رہی عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے مہاراشٹر میں 187، دہلی میں 166، راجستھان میں 147، گجرات میں 124 اور مدھیہ پردیش میں 99 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8356 ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8356 اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 273 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 716 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں جہاں متاثرین کی تعداد 1761 ہو گئی ہے وہیں دہلی میں 1069 کیسز ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 127 اور 19 ہو گئی ہے۔