یروشلم: اسرائیل میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد حکومت نے ملک بھر میں رواں ہفتے سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز میں غیرمعمولی اضافے کے بعد جمعہ سے یہودیوں کے سال نو کی تقریبات تک کم سے کم تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاون لگایا جائے گا۔
رواں ماہ اسرائیل میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی حکومت کےخلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث ماہرین کا کہناہے کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے۔
دوسر جانب سرائیل نے کرونا کی روک تھام کے لیے سرحدیں سیل کر دی ہیں جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے وقت سے پہلے اسکول کھولنے اور کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دے کر ملک میں کرونا کی وبا پھیلنے کا موقع فراہم کیا۔
خیال رہے کہ مظاہرین وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر بدعنوانیوں اور کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں ناقص حکمت عملی اختیار کرنے پر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس کے 1 لاکھ 56 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1 ہزار 119 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔