نئی دہلی،12 اپریل (یواین آئی) تیزی سے پھیل رہی عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) نے ملک میں سب سے زیادہ تباہی مہاراشٹر میں مچائی ہے. مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس جان لیواوائرس سے 17 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 127 تک پہنچ گئی ہے اورمجموعی طور پر1761 افراد اس وبا سے متاثر ہیں۔وہیں ریاست میں اب تک 208 افراد شفا یاب ہوئے ہیں۔









