آج بروز جمعرات ڈاکٹروں نے بتايا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کی طبيعت بہتر ہو رہی ہے۔ وزير اعظم بورس جانسن گزشتہ تين دنوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ ميں ہيں۔ پچپن سالہ جانسن کووڈ انيس ميں مبتلا ہيں اور لندن کے سينٹ تھومس ہسپتال ميں زير علاج ہيں۔
وہ قريب دو ہفتوں سے اس عالمی وبا کا شکار ہيں اور علامات بہتر نہ ہونے کے باعث وہ تين دن قبل ہسپتال منتقل ہو گئے تھے۔ فی الحال جانسن کو وينٹی ليٹر کی ضرورت نہيں پڑی ہے۔ دريں اثناء برطانيہ ميں نئے کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔