دنیا بھر میں بڑھنے والے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں کے سفر کو عارضی طور پر معطل کردیا۔ساتھ ہی سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان اور یورپی یونین سمیت 12ممالک کے ساتھ پروازوں کو بھی روک دیا۔









