بیجنگ،11فرویری(یواین آئی))چین سے شروع اور پھیلنے والے کورونا وائرس سے مزید 103 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد چین میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 16ہوگئی جبکہ دیگر ملکوں میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہے۔
چین کے سرکاری حکام نے 2 ہزار 478 نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 638 ہوگئی ہے۔
چین کے علاوہ دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 300 سے بڑھ گئی ہے۔ جاپان میں بحری جہاز پر موجود بیماروں کی تعداد 135 ہوگئی ہے، جن میں 23 امریکی مسافر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 8 افراد برطانیہ میں بھی متاثر ہوئے ہیں۔
چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق صوبہ ہبوئی میں 103 ، بیجنگ، تیآنجن، هئی لونگ ژیانگ ، ان ہوئی اور ہنان میں ایک ایک افراد ہلاک کی موت ہوئی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ پیر کو 3536 مشتبہ کیس آنے کی اطلاع تھی۔